اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی مذہبی جماعتیں اور وفاق المدارس بھارت کے خلاف یک جان ہیں۔ جبکہ پاک فوج کو 20کروڑ عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد کی اس فضا میں حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے قریبی ہمسائیہ ممالک ایران اور افغانستان سے بہتر دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ ممالک سے محض ڈالروں کی خاطر ایران سے تعلقات خراب نہ کئے جائیں۔
انہوں نے کہا یہ قومی سلامتی اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔
جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے، جس نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی رکھی، جنگیں لڑیں مگر منہ کی کھائی چونکہ ہمارے پاس سب سے بڑی طاقت ایمان کی ہے جوکہ بت پرست دشمن ہندو کے پاس نہیں۔
.......
/169